اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

نوازشریف کی وطن واپسی کا فیصلہ

لاہور(آئی پی ایس)مسلم لیگ ن نے اپنے قائد نوازشریف کی وطن واپسی کا متفقہ فیصلہ کرلیا ہے، جب کہ نائب صدر ن لیگ مریم نواز کی بھی وطن واپسی کا قوی امکان ہے۔

لاہور میں مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس ہوا، جس میں پارٹی کے تقریباً تمام اعلیٰ عہدیدار شریک ہوئے، اس اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

اجلاس میں شریک تمام اعلیٰ عہدیداران نے اپنے قائد نوازشریف کی وطن واپسی کا متفقہ فیصلہ کرلیا ہے، اور یہ بھی فیصلہ ہوا کہ تاریخ کا اعلان لندن سے ہوگا، اور مریم نواز کی بھی وطن واپسی کا قوی امکان ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا کالعدم کرانے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں فیصلہ چیلنج کیا جائے گا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پنجاب میں 9 ڈویژن می جلسے رکھے جائیں گے، جب کہ رواں ماہ پارٹی انتخابات بھی کرائے جائیں گے اور پارٹی قیادت کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker