اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

وزیر اعظم کے صاحبزادے سلیمان شہباز پاکستان واپس پہنچ گئے

اسلام آباد (آئی پی ایس ) وزیر اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز پاکستان واپس پہنچ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق سلیمان شہباز سعودی ائیرلائن کی پرواز ایس وی 726 سے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچے، سلیمان شہباز 13 دسمبر کو عدالت کے سامنے سرنڈر کریں گے۔

یاد رہے کہ سلیمان شہباز نے پاکستان پہنچنے پر اپنے خلاف قائم مقدمات میں ممکنہ گرفتاری سے بچنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کرنے کے لیے رجوع کیا تھا

جس پر عدالت نے فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی ( ایف آئی اے ) کو ہدایت کی تھی انھیں پاکستان آمد پر گرفتار نہ کیا جائے، عدالت نے سلیمان شہباز کو عدالت کے سامنے 13 دسمبر تک سرنڈر کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker