اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

بلاول بھٹو کی سنگاپور کے وزیر خارجہ سے ملاقات

اسلام آباد (آئی پی ایس) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سنگاپور کے ہم منصب ڈاکٹر ویون بالا کرشنن سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔

دورہ سنگاپور کے دوران وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سنگاپور کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ویوین بالاکرشنن سے ملاقات کی۔

دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤوں نے پاکستان اور سنگاپور کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور دو طرفہ تعلقات اور تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔

دونوں وزراء خارجہ نے ایشیا پیسفک میں آسیان کے زیرقیادت عمل کے لئے حمایت کا اظہار بھی کیا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری انڈونیشیا کے دورے کے بعد گزشتہ رات سنگاپور پہنچے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker