اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے تیاریاں شروع کردیں

اسلام آباد(آئی پی ایس)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں عام انتخابات کیلئے تیاریاں شروع کردیں۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق آئندہ عام انتخابات میں خصوصی فیچرز پر مبنی بیلٹ پیپرز استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ واٹر مارک بیلٹ پیپرز کا بھی استعمال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ عام انتخابات میں 22 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپے گئے تھے، اس بار عام انتخابات کے لئے 24 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپنے کا امکان ہے جبکہ ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 21 لاکھ سے زائد ہے۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ عام انتخابات میں ملک بھر میں ووٹرز کی تعداد 11 کروڑ 82لاکھ تھی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker