
لاہور(آئی پی ایس)توشہ خانہ تحائف بیچنے کے الزام میں فرح خان کی جانب سے عمر فاروق ظہور سمیت دیگر کو 5 ارب کا لیگل نوٹس بھجوا دیا گیا،فرح خان کی جانب سے ان کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے لیگل نوٹس بھجوایا۔
تفصیلات کے مطابق فرح خان کی جانب سے لیگل نوٹس میں کہاگیاہے کہ 2019 میں فرح خان دبئی گئی ہی نہیں ،عمر فاروق ظہور نے دیگر کے ساتھ ملکر توشہ خانہ تحائف بیچنے کا جھوٹا الزام لگایا۔
، نوٹس میں مزید کہاگیا ہے کہ شہرت اور ساکھ متاثر کرنے کیلئے من گھڑت اور بے بنیاد الزامات لگائے گئے ، بدنیتی کی بنیاد پر ٹارگٹ کر کے فرح خان کے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا ۔
نوٹس میں مزید کہا گیاہے کہ 7دن میں الزامات لگانے پر غیر مشروط معافی مانگی جائے ،معافی مانگنے کے ساتھ شہرت متاثر کرنے پر 5 ارب روپے بھی ادا کئے جائیں ۔