
اسلام آباد(آئی پی ایس)اسلام آباد ہائیکورٹ نے 25مئی لانگ مارچ میں جلاؤ گھیراؤ ، کار سرکار مداخلت ، الیکشن کمیشن فیصلے کے خلاف احتجاج کیس میں علی امین گنڈا پور کی حد تک13 مقدمات خارج کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں 25مئی لانگ مارچ میں جلاؤ گھیراؤ ، کار سرکار مداخلت ، الیکشن کمیشن فیصلے کے خلاف احتجاج کیس میں علی امین گنڈاپور کی مقدمات کے اخراج کیلئے درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے پولیس افسر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ جب نوٹس کرے تو رات نیند نہیں آنی چاہئے، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہاکہ ہم جب وکیل تھے اور صبح پیش ہونا ہوتا تھا تو ہمیں رات نیند نہیں آتی تھی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاکہ پرچے دیں اور سب کو اندر کریں یہ کوئی طریقہ نہیں، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہاکہ نوکری آنی جانی چیز ہے ،سرکار کا کام ہے تو صحیح طرح کریں ٹوٹل پورا نہ کریں ۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے علی امین گنڈا پور کی حد تک13 مقدمات خارج کرنے کا حکم دے دیا،علی امین گنڈا پور نے تھانہ آئی نائن، سی ٹی ڈی کی ایف آئی آر کے اخراج کی درخواستیں واپس لے لیں۔