اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

فوج نے اندرونی خلفشار پر قابو پانے میں ہمیشہ کردار ادا کیا،آرمی چیف

دبئی(آئی پی ایس) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے اندرونی خلفشار پر قابو پانے میں ہمیشہ کردار ادا کیا۔

خلیجی اخبار کودیے گئےانٹرویو میں چیف آف آرمی اسٹاف کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان نےبذریعہ عسکری سفارت کاری عالمی سیاست پرتوازن قائم رکھا۔

سپہ سالار نے کہا کہ فوج کے غیر سیاسی ہونے کو کچھ افراد نے ہدف تنقید بنایا۔ فوج کے غیر سیاسی ہونے سے جمہوری اقدار پروان چڑھے گی۔انہوں نے کہا کہ فوج پروپیگنڈے اور جھوٹے بیانیے کے باوجود غیر سیاسی رہنے کے فیصلے پر ثابت قدم رہےگی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا انٹرویو میں مزید کہنا تھا کہ فوج کے غیر سیاسی ہونے سے پاکستان میں سیاسی استحکام کوفروغ ملے گا۔غیر سیاسی رہنے سے فوج کے عوام سے تعلقات مضبوط ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker