
لاہور(آئی پی ایس)عمران خان کی راولپنڈی روانگی میں تبدیلی کی گئی ہے، عمران خان کو ہیلی کاپٹر کے بجائے بذریعہ جہاز راولپنڈی بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق لاہور ایئر پورٹ پر ائیویٹ جیٹ پہنچا دیا گیا ہے ، چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نجی چارٹر کمپنی کے طیارے پر اسلام آباد روانہ ہوں گے ، لاہور ایئر پورٹ پر چارٹر طیارے کی سیکیورٹی چیکنگ مکمل کر لی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق عمران خان اسلام آباد ایئر پورٹ سے براہ راست راولپندی پہنچیں گے ۔