پاکستان

ہیلی کاپٹر اتارنے معاملہ،عدالت کا تحریری فیصلہ آگیا

اسلام آباد(آئی پی ایس)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی ہیلی کاپٹر اتارنے اور ریلی گزرنے کی اجازت دینے کی درخواست کا معاملہ انتظامیہ پر چھوڑ دیا۔

اطلاعات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہاکہ اسلام آبادانتظامیہ کو ہدایات نہیں دے سکتے ،درخواست پر چیف جسٹس عامر فاروق نے 4 صفحات کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔

تحریری فیصلے میں کہاہے کہ قانون کے مطابق ڈپٹی کمشنر اس حوالے سے مجاز اتھارٹی ہے ،ڈپٹی کمشنر کو اجازت نامہ جاری کرنے کی ہدایت نہیں دے سکتے

عدالت نے کہاکہ این او سی جاری کرنے سے متعلق مجاز اتھارٹی نے فیصلہ کرناہے ،کیا عدالت مجاز اتھارٹی کو ہدایات دے سکتی ہے؟ پی ٹی آئی وکیل عدالت کو مطمئن نہ کر سکے ،فیصلے میں کہاگیا ہے کہ توقع کرتے ہیں ڈپٹی کمشنر قانون کے مطابق درخواست پر فیصلہ کریں گے ۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker