اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

منشیات برآمدگی کیس: رانا ثنا اللہ کی درخواست منظور

لاہور(آئی پی ایس)منشیات برآمدگی کیس میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں وزیر داخلہ راناثنا اللہ سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی،رانا ثنا اللہ کے وکیل فرہادعلی شاہ ایڈووکیٹ نے حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔

عدالت نے راناثنا اللہ کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظورکرلی ،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 26 نومبر تک ملتوی کردی ۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker