
لاہور(آئی پی ایس)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر ایک اور قاتلانہ حملے کے خدشے کے پیش نظر زمان پارک کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کی اسپیشل برانچ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ایک اور ممکنہ قاتلانہ حملے سے خبردار کیا ہے۔
زمان پارک لاہور میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر اضافی اسپیشل برانچ اور مرد و خواتین پولیس اہلکار بھاری تعداد میں تعینات کیے گئے ہیں۔
عمران خان کے گھر کے دیوار کے ساتھ سیکیورٹی کے پیش نظر ریت کے تھیلوں کی دیوار قائم کی گئی ہے جبکہ سیمنٹ ے بلاکس رکھ کر بھی حفاظتی دیوار بنا دی گئی ۔
زمان پارک جے داخلی و خارجی راستوں پر بھی ریت کے تھیلوں کی چیک پوسٹ قائم کرکے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے جبکہ سیکیورٹی کے لئے مزید کیمرے بھی نصب کر دئیے گئے ہیں۔
سیکیورٹی خدشات کے باعث کسی بھی نامعلوم شخص یا گاڑی کو خان کی رہائش گاہ کے اندر جانے کی سختی سے پابندی عائد ہوگی۔
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اس وقت اپنے بیٹوں قاسم خان اور سلیمان خان کے ہمراہ زمان پارک لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر موجود ہیں۔
علاوہ ازیں عمران خان کی رہائش گاہ پر صرف ان پارٹی رہنماؤں کو داخلے کی اجازت ہوگی جن کے نام پولیس کو فراہم کی گئی فہرست میں ہیں۔
خیال رہے کہ اسپیشل برانچ نے رپوردی تھی کی پی ٹی آئی کے چئیرمن عمران خان پر ایک اور قاتلانہ حملہ ہوسکتا ہے۔
زمان پارک میں عمران خٓن کی رہائشگاہ کے باہر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے سی سی پی او غلام ڈوگر پہنچے ہیں۔