
اسلام آباد(آئی پی ایس)عوامی مسلم لیگ کے رہنما اورسابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نومبر اہم مہینہ ہے، 20 سے 25 دن میں سیاست کا پتہ چل جائے گا، یہ سب ٹھس ہوجائیں گے۔سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک تعیناتی سب سے بھاری ہے، نوازشریف، زرداری سمیت سب کو مایوسی ہوگی،
تعیناتی پاکستان میں ہی ہوگی، اچھے فیصلے ہونگے۔شیخ رشید نے کہا کہ حکومت ناکام ہوگئی، انکو مطلوبہ نتائج نہیں مل رہے، بے اختیار شہبازشریف کی ٹینشن بڑھ گئی ہے، شہبازشریف جاتے شرم الشیخ ہیں اور نکلتے لندن سے ہیں۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ تعیناتی کیلئے لندن میں تیسری بار مشاورت ہورہی ہے، برطانیہ کے نہیں پاکستان کے آرمی چیف کی تعیناتی ہونی ہے، ان کے پاس کچھ نہیں، صرف فوٹوسیشن کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ارشد شریف پر تشدد کا معاملہ انتہائی خوفناک ہے، ان کی والدہ کو پوسٹ مارٹم کیلئے عدالت جانا پڑا۔انکا کہنا ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے، غیرقانونی کام کرنے والے قانونی شکنجے میں آئیں گے، عوام اتنی نفرت کرتے ہیں جس چینل پر انکا چہرہ ہو تبدیل کردیتے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ یہ صرف اپنے خلاف کیسز میں ریلیف دینے میں کامیاب ہوئے، ان کےدوروں کا خرچہ بیرون ملک سے دی گئی امداد سے کم ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پوری حکمت عملی کے تحت چل رہے ہیں، عمران خان تمام فیصلے سوچ سمجھ کر کررہے ہیں۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کے پاس حملے کی اطلاعات ہوتی ہیں، عمران خان نے کہا میں وزیراعظم نہ بھی ہوں کوئی اور نام دیکھتا ہوں۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ راولپنڈی روات میں مارچ کا انتظام میرے پاس ہوگا، مارنے والے سے بچانے والا بڑا ہے۔





