اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

چیئرمین عمران خان اور پارٹی پالیسی بہت واضح اور غیر مبہم ہے،شاہ محمود قریشی

لاہور(آئی پی ایس)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی صورتحال پر چیئرمین عمران خان اور پارٹی پالیسی بہت واضح اور غیر مبہم ہے۔سینئر وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی، ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید اور رہنما پی ٹی آئی جمشید چیمہ کی غیر ملکی میڈیا نمائندوں سے ملاقات ہوئی جس میں حقیقی آزادی لانگ مارچ کے مقاصد اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

 

 

ملاقات کے دوران شاہ محمود قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ملکی صورتحال پر چیئرمین عمران خان اور پارٹی پالیسی بہت واضح اور غیر مبہم ہے۔پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین نے کہا کہ ملزمان نامزد کرنا مدعی کا حق ہے، کوئی بھی بنیادی حقوق سے محروم نہیں کرسکتا۔شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ چیئرمین عمران خان نے تمام جمہوری قوتوں کو لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت دی ہے۔دوسری جانب مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ لانگ مارچ کی سیکیورٹی کے حوالے سے پنجاب حکومت اور وزیر اعلیٰ پرویز الہیٰ ہر ممکن اقدامات یقینی بنا رہے ہیں۔مسرت چیمہ نے مزید کہا کہ اہداف ہر صورت حال کیے جائیں گے، چاہے مصیبتوں کے پہاڑ راستے میں کیوں نہ ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker