اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

جب تک رانا ثنا اللہ بیٹھے ہیں، انصاف نہیں ہو سکتا، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جب تک رانا ثنا اللہ بیٹھے ہیں انصاف نہیں ہو سکتا۔ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان پر حملیکی درج ہونے والی ایف آئی آر قابلِ قبول نہیں، حملے کے خلاف ملک بھر میں احتجاج جاری ہے۔

 

ان کا کہنا ہے کہ عمران خان پر حملیکی ایف آئی آر متاثرین کی منشا کے مطابق ہونی چاہیے۔تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا ہے کہ ہماری ساری توجہ ایف آئی آر پر ہے، پٹیشنر کی بات سنے بغیر مقدمہ درج کیا گیا۔شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا ہے کہ الیکشن کی تاریخ لے کر ہی واپس آئیں گے، پوری قوم اب تیار بیٹھی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ لانگ مارچ کا آغاز (آج)وزیر آباد سے ہوگا، آزادی مارچ ہر صورت منزل حاصل کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker