پاکستان

سیاست کے 10 روز بہت اہم ہیں،شیخ رشید

اسلام آباد(آئی پی ایس)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک ڈیفالٹ ہونے کے قریب تر ہے، ڈار کو امداد تو کیا ملاقات کا وقت بھی نہیں ملا، سیاست کے 10 روز بہت اہم ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ملک ڈیفالٹ ہونے کے قریب تر ہے، ڈار کو امداد تو کیا ملاقات کا وقت بھی نہیں ملا۔

 

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ قومی سلامتی کا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے، ہمارے اثاثے ہماری جان سے زیادہ عزیز ہیں۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ بھان متی کا کنبہ معیشت کو لے ڈوبا ہے، کھرب پتی حکمرانوں نے اپنی جیب سے 10روپے بھی سیلاب زدگان کو نہیں دیے۔ سیاست کے 10 روزبہت ہی اہم ہیں۔

 

گزشتہ روز سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کے درمیان لانگ مارچ کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی۔ملاقات کے دوران الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد موجودہ صورتحال پر غور کیا گیا جبکہ لانگ مارچ کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker