پاکستان

کھلاڑی ہو جائیں تیار ۔’’کسی بھی وقت لانگ مارچ کی کال آسکتی ہے ‘‘

اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کی کال اب کسی بھی وقت آجائے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد کی پولیس مسلسل تین دن سے الیکشن کمیشن کے باہر تعینات ہے، اسلام آباد میں سٹریٹ کرائم بڑھ رہا اور امن و امان کی صورتحال خراب ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کوپولیس فورس نے سیل کیا ہے، الیکشن کمیشن کا فیصلہ 22 کروڑ عوام کے منہ پر طمانچہ ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بند کمروں میں فیصلوں کا زمانہ گزر چکا ہے، پاکستان کے واحد وفاقی لیڈر کو بیہمانہ انداز میں نا اہل قرار دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو نواز شریف کے برابر لانے کی بھونڈی کوشش کی جس پر عوام کا ردعمل آیا، کوئٹہ، گلگت بلتستان سمیت پورے ملک میں الیکشن کمیشن فیصلہ کے خلاف احتجاج ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی لیڈر کو سیاسی دھارے سے باہر کرنے کا مقصد پاکستان کو کمزور کرنا ہے اس لیے چیف الیکشن کمشنر اور ان کے رفقاء کو بتاتا ہوں عوام نے ان کا فیصلہ مسترد کردیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ بدقسمتی ہے سازشیں بند ہونے میں نہیں آرہیں لیکن عوام سازشوں اور سازشیوں کے گریبان پکڑے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مائنس عمران خان کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، البتہ گزشتہ روز کے احتجاج کو لانگ مارچ میں تبدیل کرنے کی تجویز دی گئی ہے

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker