اہم خبریںکھیل

پاک بھارت ٹاکرا، کروڑوں شائقین کی امیدوں پرپانی پھرنے کا امکان

اسلام آباد (آئی پی ایس)23 اکتوبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان شیڈول ٹی 20 میچ بارش کی نذر ہونے کے قوی امکان ہیں۔
آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے مقابلے جاری ہیں لیکن دنیا بھر کے شائقین کو 23 اکتوبر کا انتظار ہے۔ اس دن ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا میچ (پاک بھارت مقابلہ) ہوگا۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان شیڈول اس میچ کے ٹکٹ بکنگ شروع ہونے کے 10 منٹ کے اندر فروخت ہو گئے تھے لیکن بارش شائقین سمیت آئی سی سی کی تمام امیدوں پر پانی پھیر سکتی ہے۔
پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق میچ دوپہر ایک بجے شروع ہوگا لیکن آسٹریلیا می اس وقت شام کے 7 بج رہے ہوں گے۔
1992 سے اب تک بھارت اور پاکستان کے درمیان ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سمیت 13 میچز کھیلے جا چکے ہیں لیکن اب ایک بھی میچ بارش کی وجہ سے منسوخ نہیں ہوا۔
23 اکتوبر کو موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہو گا کہ پاکستان اور بھارت کا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہو گا۔
آسٹریلیا کے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اتوار کو میلبورن میں صبح 85 فیصد، شام کو 75 فیصد اور رات کو 76 فیصد بارش ہونے کا امکان ہے۔
قوانین کے مطابق اگر بارش میں کچھ دیر کے لیے خلل پڑتا ہے تو میچ کے اوورز کم کئے جا سکتے ہیں۔ ایسے میچ کے لیے دونوں اننگز میں کم از کم 5،5 اوورز ہونے ضروری ہیں۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان بارش کی وجہ سے میچ نہ کھیلا گیا تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا کیونکہ ایونٹ میں کسی مقابلے کے لئے کوئی ریزرو ڈے مختص نہیں کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker