اہم خبریںپاکستان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق عدالت سے بڑی خبر آگئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کاطریقہ کار پیش کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری وکیل کو آخری مہلت دیدی ، عدالت کا کہنا تھاکہا کہ آئندہ سماعت پر سرکاری وکیل کو کوئی موقع نہیں دیا جائے گا، ہر حال میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے طریقے سے متعلق تفصیلی رپورٹ دی جائے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے جوڈیشل ایکٹوزم کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار نیموقف اختیار کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم یا زیادہ کرنے کا کوئی میکنزم نہیں، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے وقت قوانین اور رولز کی خلاف وزری کی جاتی ہے، عدالت فوری پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا طریق کار طلب کرے، سرکاری وکیل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے میکنزم سے متعلق تفصیلات جمع نہ کرائی تو عدالت نے اظہار ناراضی کا اظہار کر دیا۔
دوسری جانب حکومت نے عوام کو پیٹرول کی قیمت میں بڑے ریلیف سے محروم کردیا، وفاقی حکومت نے پیٹرول پر فی لیٹر لیوی 14 روپے 84 پیسے بڑھا دی۔ حکومت نے پیٹرول پر فی لیٹر لیوی 47 روپے 26 پیسے کردی گئی، پیٹرول پر لیوی بڑھانے سے صارفین 14 روپے 84 پیسے کے ریلیف سے محروم ہوگئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker