پاکستان

لاہور ،جائیداد کے تنازعہ پر گولیاں چل گئیں،ہلاکتوں کی اطلاعات

لاہور (آئی پی ایس)ستوکتلہ کے علاقے میں دہرے قتل کی واردات، بیٹے نے باپ اور سوتیلی بہن کو قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے علاقے ستوکتلہ میں جائیداد کے تنازع پر بیٹے نے باپ غلام حسین اور اس کی بیٹی کو قتل کر دیا، فائرنگ کے بعد ملزم علی عمران موقع سے فرار ہوگیا۔

واقع کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور قتل میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker