اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پوری امید ہے آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ میرٹ پر ہو گا ،شیخ رشید

راولپنڈی(آئی پی ایس)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایک تعیناتی نےملک کاسیاسی نظام جام کررکھا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف اورآصف زرداری کی خواہش ردی کی ٹوکری میں جائےگی۔پوری امید ہےفیصلہ میرٹ پرہوگا۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک میں آنےاور جانےکےلیےبھی ڈیل کی جاتی ہے۔نواز شریف ڈیل کے منتظر اور شہباز شریف ڈھیل ہی ڈھیل ہے۔

آڈیو لیکس سے متعلق انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کےدفتر کی رازداری محفوظ نہیں تو ڈی چوک کیسےمحفوظ ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker