اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

مینگورہ:سکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں 2 شدت پسندہلاک، 4 اہلکار زخمی

مینگورہ(آئی پی ایس)مینگورہ میں فورسز سے جھڑپ میں 2 شدت پسند ہلاک ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق سوات کے علاقے مینگورہ بائی پاس پر شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے کارروائی کی جس دوران فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 شدت پسند ہلاک ہوگئے۔

ذرائع نے بتایا کہ شدت پسندوں سے فائرنگ کے مقابلے میں 4 سکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker