پاکستان

انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے سابقہ مرکزی صدر ڈاکٹر ظفر اقبال کا دورہ سعودیہ عرب

جدہ ( خالد نواز چیمہ) انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے سابقہ مرکزی صدر چیرمین انٹرنیشنل پیس مشن امریکہ ڈاکٹر ظفر اقبال نوری سعودی عرب پہنچ گئے جہاں نامور صحافی محمد خالد نواز چیمہ نے جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائرپورٹ پر استقبال کیا اور پھولوں لا گلدستہ پیش کیا جس پر ڈاکٹر ظفر اقبال نوری نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حرمین شریفین کی وجہ سے سعودی عرب سے دلی لگاو ہے اور جس طرح سے سعودی عرب ترقی کر رہا ہے اس پر ہم سعودی قیادت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں کہ سعودی عرب ترقی اور خوشحالی کی نئی بلندیوں کو چھوئے اور دنیا میں بلند مقام حاصل کرے اس موقعہ پر محمد خالد نواز چیمہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں مقیم لاکھوں پاکستانی بھی حرمین شریفین سے دلی لگاو رکھتے ہیں اور ہماری یہ بڑی خوش قسمتی ہے کہ ہم مقدس مقامات کی زیارت کرتے ہیں جس سے دلی سکون میسر ہوتا ہے ملاقات میں نامور صحافی ذکااللہ محسن اور عدیل احمد بھی شریک تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker