پاکستان

غلطی عمران خان کرے اور سزا اسد مجید کو دوں،یہ نا انصافی ہے، وزیرخارجہ

واشنگٹن(آئی پی ایس) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اس وقت الیکشن کا مطالبہ کرنے والا سیلاب زدگان کی زندگیوں سے کھیل رہا ہے،

 

غلطی عمران خان کرے اور سزا اسد مجید کو دوں،یہ نا انصافی ہے۔واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ اسد مجید اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں،غیر ذمہ دارانہ کام خان صاحب نے کیا، غلطی عمران خان کرے اور سزا اسد مجید کو دوں،یہ نا انصافی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہمارے خا رجہ تعلقات کو نقصان پہنچایا،سیلاب متاثرین کی مدد پہلا اور سیاست بعد کا کام ہے، جو اس وقت سیاست کر رہا ہے وہ دراصل سیلاب متاثرین کی زندگی سے کھیل رہا ہے، الیکشن کا مطالبہ سیلاب زدگان کی زندگیوں سے کھیلنا ہے۔

 

بلاول بھٹو نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے لیے جتنا بھی کیا جائے ناکافی ہو گا، پاکستان اور بھارت کو موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مل کر کام کرنا چاہیے، موسمیاتی تبدیلی کا شکار 10 بڑے مملاک کو مل کر آواز اٹھانا ہو گی،سیلاب متاثرین کی مدد پہلا اور سیاست بعد کا کام ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker