
اسلام آباد(آئی پی ایس)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کہا کہ پاکستان کی امن کی خواہش کو اس کی کمزوری نہیں سمجھا جائے،ہماری مسلح افواج ہر قسم کے خطرات سے نمٹنا جانتی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق اصغرخان اکیڈمی میں پاک فضائیہ کی 146ویں گریجویشن تقریب کا انعقاد ہوا جس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل ندیم رضا نے کہا کہ پاکستان پرامن بقائے باہمی کے اصولوں پر سختی سے کاربند ہے اور عالمی امن کے لیے پاکستان نے بڑی قربانیاں بھی دیں لیکن امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔
انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے جس میں پاک فضائیہ نےہمیشہ قوم کی امیدوں کو پورا کیا ہے۔