پاکستان

ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق عدالت سے بڑی خبر آگئی

 

اسلام آباد (آئی پی ایس) دفتر خارجہ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے امریکا سے سفارتی محاذ پر از سر نو کوششوں کی تجویز دے دی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ‌ میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی صحت سے متعلق ڈاکٹر فوزیہ کی درخواست اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی۔

دفتر خارجہ کے لیگل ایڈوائزر اسد برکی عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی بھی عدالت کے سامنے پیش ہوئیں۔

لیگل ایڈوائزر دفتر خارجہ نے امریکا سے سفارتی محاذ پر از سر نو کوششوں کی تجویز دے دی اور کہا دفتر خارجہ معاملے کو سفارتی سطح پر اٹھا سکتا ہیں۔

وکیل دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی اٹارنی جنرل کو ہمارے اٹارنی جنرل بھی لکھ سکتے ہیں ،قانونی محاذ کو وزارت داخلہ نے دیکھنا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے دفتر خارجہ کو ہر دو ہفتے بعد پراگریس رپورٹ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker