اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

عوام سے فراڈ کیس : فریقین کو نوٹس جاری ، سماعت چھ اکتوبر تک ملتوی

اسلام آباد(آئی پی ایس)اسلام آباد ہائی کورٹ میںسرمایہ کاری کے نام پر عوام کو لوٹنے کے کیس کی سماعت چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کی ۔

یہ درخواست آل پاکستان پراجیکٹ کے مالک آدم آمین کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق تھی ۔عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ آدم آمین کے خلاف دائر نیب ریفرنس نیب کو واپس ہوگیا ہے ، آدم آمین کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ نے درخواست میں نیب کو پارٹی کیوں نہیں بنایا ،جس پر وکیل کا کہنا تھا کہ ریفرنس ہی ختم ہوگیا ہے تو اس لیے وزارت داخلہ کو ہی پارٹی بنایا ہے ۔

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker