
اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے اسحاق ڈار کی واپسی پر نامزد وزیرخزانہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں شہباز گل نے تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے جہاز میں فرار ہونے والے وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، وزیراعظم کے جہاز میں ہی واپس آ کر وزارت خزانہ پر بیٹھ رہے ہیں۔
اس کا مطلب ڈرامے میں صرف وقفہ آیا تھا اور کرپشن سے متعلقہ جے آئی ٹی اور عدالتی کاروائیاں اس سارے ڈرامے میں صرف اشتہارات تھے-پاکستان کی قسمت میں پھرکرپشن لکھ دی گئی





