
اسلام آباد،لاہور(آئی پی ایس)بلوچستان میں گر کر تباہ ہونے والے پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے حادثے پر وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے شہدا میجر خرم، میجر منیب افضل،صوبیدار عبدالواحد، شہید سپاہی عمران، نائیک جلیل اور سپاہی شعیب کیاہل خانہ سیاظہار تعزیت کیا۔اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ مادر وطن کے تحفظ،سلامتی اور دفاع کے لیے افواج پاکستان نے بیمثال قربانیاں دی ہیں، قوم کو اپنے شہدا پر فخر ہے، یہ قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔
دوسری جانب وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے حادثے میں شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا او ر شہداکیاہلخانہ سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کی۔چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ شہداکی عظیم قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر فلائنگ مشن کے دوران گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں سوار دونوں پائلٹس سمیت 6 افسران و اہلکار شہید ہو گئے تھے۔