
اسلام آباد(آئی پی ایس)احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹس معطل ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سینئررہنما مسلم لیگ ن اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹس معطل ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے سابق وزیرخزانہ کو سات اکتوبر کے روز سرنڈر کرنے کا حکم دیا۔
احتساب عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا کہ اسحاق ڈار کو چانس دیا جاتا ہے سات اکتوبر کو ٹرائل کا سامنا کرنے پیش ہوں، سات اکتوبر تک اسحاق ڈار کے وارنٹس پر عملدرآمد معطل رہے گا۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ فئیر ٹرائل اور قانونی پراسیس کا بنیادی حق ہر شہری کو حاصل ہے، اسحاق ڈار کے وارنٹس ان کی عدالت حاضری یقینی بنانے کے لیے ہی تھے۔
احتساب عدالت کے تحریری فیصلے کے مطابق اسحاق ڈار کے وکیل نے بتایا وہ متعدد بیماریوں میں مبتلا ہیں، بتایا گیا اسحاق ڈار کو ابھی بھی کہا اپنے رسک پر سفرکریں۔
فیصلے میں نیب کا وارنٹس معطلی پر کوئی اعتراض نہ اٹھانے کا انکشاف ہوا۔
عدالت تحریری فیصلے کے مطابق نیب نے رہنما مسلم لیگ ن اسحاق ڈار کی درخواست پر اپنے کمنٹس جمع کرائے۔ یہ ذکر کرنا اہم ہے کہ نیب نے اسحاق ڈار کی درخواست پر اعتراض نہیں اٹھایا۔