
اسلام آباد(آئی پی ایس)پی ٹی آئی کوچڑھا دھرنے کا بخار۔۔۔پولیس اہلکاربھی ہو گئے تیار
پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد میں ممکنہ دھرنے سے نمٹنے کیلئے سندھ پولیس کی تیاریاں جاری ہیں، اسلام آباد پولیس کی درخواست پر سندھ پولیس نے 400اہلکاروں کی لسٹ تیار کر لی ہے جنہیں جلد اسلام آباد روانہ کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے ممکنہ دھرنے سے نمٹنے اور اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے اسلام آباد پولیس نے چاروں صوبوں سے 30 ہزار کے قریب نفری طلب کی تھی ، جس پر آئی جی سندھ نے مختلف اضلاع سے نفر ی طلب کر لی ہے جس کے بعد 400اہلکاروں کی لسٹ تیار کر لی گئی ہے، جنہیں جلد اسلام آباد بھیجا جائے گا





