پاکستان

حقیقی آزادی کی تحریک کا فائنل راؤنڈ شروع ہوچکا ،مراد سعید

اسلام آباد(آئی پی ایس)تحریک انصاف کے سینئر رہنما مراد سعید نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی کی تحریک کا فائنل راؤنڈ شروع ہوچکا ہے،بہت جلد آپ بڑی اور اچھی خبریں سنیں گے۔

 

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سینئر رہنما مراد سعید کا کہنا تھا کہ حقیقی آزادی کی تحریک کا فائنل راوئنڈ شروع ہوچکا ہے، بہت جلد آپ بڑی اور اچھی خبریں سنیں گے۔مراد سعید نے کہا کہ عمران خان کمرشل فلائٹ میں جاتے تھے یہ خصوصی طیارے میں لشکر سمیت جاتے ہیں ، جن ہوٹلوں میں قیام کر رہے ہیں ان کا ایک دن کا خرچہ لاکھوں میں ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ لو کے سامنے ان کے سر جھکے ہوئے ہیں ان کے آگے بیٹھے ہوئے ہیں، یہ ڈونلڈ لو کا سازش کا شکریہ ادا کررہے ہیں۔مراد سعید نے کہا کہ سندھ کے لوگ تباہ ہوگئے ہیں کھلے آسمان کے نیچے ہیں جبکہ بلاول زرداری جو وزیر زیرو تفریح لگا ہوا ہے وہ سب آقاؤں کو خوش کر رہے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ مِلک میں مہنگائی ہے کسانوں کی کوریج ہر پابندی لگا دی، مراد سعید کا کہنا تھا کہ امریکہ میں مقیم پاکستانی مظاہرہ کررہے ہیں یہ ان کے ساتھ زیادتی ہے، ان کو فارن ایجنٹ بنا دیا ووٹ کا حق چھین لیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ اوور سیز پاکستانی اپنی حقیقی آزادی کے لئے کھڑے ہیں جیسے پاکستان میں لوگ کھڑے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker