پاکستان

شہباز گل کی عمران خان سے ملاقات

اسلام آباد(آئی پی ایس)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے شہباز گل نے بنی گالہ میں ملاقات کی

 

 

جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق شہباز گل نے تھانے میں ہونیوالے تشدد اور جیل میں گزارے وقت پر تفصیلی بتایا،

 

عمران خان شہباز گل کی بریفنگ سن کر سخت سیخ پا ہوگئے اورتشدد کی سخت الفاظ میں مذمت کی ۔ملاقات کے دوران عمران خان نے کہا کہ یہاں کوئی جنگل کا قانون ہے کہ تھانے میں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جائے،ایسا تو بنانا ری پبلک میں بھی نہیں ہوتا۔

 

عمران خان نے کہاکہ میرے قریبی ساتھیوں کے ساتھ برا سلوک امپورٹڈ حکومت کی بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت ہے، چیئرمین تحریک انصاف نے شہباز گل کو فیملی کے ساتھ مزید وقت گزارنے کی ہدایت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker