پاکستان

گینگ آف تھری الیکشن نہیں روک سکتے، پی ڈی ایم سیاست بچاو مہم پر ہے: شیخ رشید

راولپنڈی(آئی پی ایس) سابق وزیر داخلہ و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ گینگ آف تھری زرداری، نواز، فضل الرحمن الیکشن نہیں روک سکتے، آصف زرداری بے شک لاہور بیٹھیں، الٹی گنتی شروع ہو چکی، عمران خان اگلی انتخابی مہم سندھ سے شروع کرے گا۔

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم کرپشن بچاو کے بعد سیاست بچاو مہم پر ہے، 6 ماہ میں معیشت نہیں سدھری، برآمدات نہیں بڑھیں، مہنگائی اور ڈالر نہیں رکا۔سابق وزیر داخلہ نے حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ اقتصادی صورت حال نازک ہو گئی ہے،

 

مزید ڈیڑھ کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے چلے گئے۔ باہر سے کوئی امداد آئی، نہ انہیں اندر سے مدد ملی۔ایک اور ٹوئٹ کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہمارے دور میں MQM کو کوئی لاش نہیں ملی، 2 وزارتیں ہم نے دیں 2 انھوں نیدیں ساتھ انکو کراچی سے فارغ کر دیا۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ آصف زرداری بے شک لاہور بیٹھیں،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker