اہم خبریںپاکستانتازہ ترینتجارت

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں اکتوبر سے کمی آنا شروع ہوگی،خرم دستگیر

اسلام آباد(آئی پی ایس)وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں اکتوبر سے کمی آنا شروع ہوگی،

 

این ٹی ڈی سی سکھر اور پشاور کمپنی نے ٹرانسمیشن لائنز کی بحالی کر دی۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر خان نے کہا کہ دادو گرڈ اسٹیشن میں سیلاب متا ثرین کی بستی قائم کی ہے، وفاقی اور صوبائی حکومت سیلاب متاثرین کی ہرممکن مدد کر رہی ہے

 

۔انہوں نے کہا کہ این ٹی ڈی سی سکھر اور پشاور کمپنی نے ٹرانسمیشن لائنز کی بحالی کر دی ہے جبکہ کے پی میں منڈا،باجوڑ سمیت دیگر علاقوں میں ٹرانسمیشن لائنز کی رپئیر کا کام مکمل ہو گیا ہے۔خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ سندھ میں دادو،خیر پور،ناتھن میں بجلی کی مکمل بحالی نہیں ہو سکی، نیٹ میٹرنگ کے نظام میں کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی۔

 

انہوں نے کہا کہ میڈیا میں نیٹ میٹرنگ اور سولر پالیسی کو اکٹھا کیا جا رہا ہے جبکہ نیپرا نے اس حوالے سے پریس ریلیز بھی جاری کر دی ہے۔وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ دس ہزار میگا واٹ سولر کے اقدامات کئے جا رہےہیں اسکا نیٹ میٹرنگ سے کوئی تعلق نہیں جبکہ چھ سو میگا واٹ کا سولر پلانٹ لگ رہا ہے جس کا ٹینڈر ہونے جا رہا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نےمہنگے فیول سے پیچھے ہٹنے کا عمل شروع کر دیا ہے، جوہری توانائی کے پلانٹس کے ٹو،کے تھری وزیراعظم نواز شریف نے رکھا۔ان کا کہنا تھا کہ آئندہ بجلی کے کارخانے سولر ،ہوا،سمیت ملکی ایدھن پر لگیں گئے۔انہوں نے مزید کہا کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں اکتوبر سے کمی آنا شروع ہو گی جبکہ ستمبر آزمائش کا مہینہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker