پاکستان

ضمانت پر رہائی،شہبازگل نےپہلا ٹوئٹ کردیا

 

اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے ضمانت پر رہائی ملنے کے بعد سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا ہے۔ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شہباز گل نے قرآن کی آیت شیئر کی “حَسْبُنَا اللَّهُ وَنِعْمَ الْوَكِيْلُ”۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بغاوت کے مقدمے میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کردیا ہے۔

دوسری جانب سابق وفاقی وزیر اور رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے شہباز گل کی ضمانت کو جمہوریت کی فتح قرار دیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری پیغام میں فواد چوہدری نے لکھا کہ شہباز گل کی رہائی انصاف اور جمہوریت کی فتح ہے، پارٹی اور عمران خان کے لیے جس طرح شہباز ایک سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے رہے آج ان کی اس جرات پر پوری پارٹی کو فخر ہے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد پولیس نے اشتعال انگیز بیانات پر مبنی تقریر اور اداروں کے خلاف بیانات پر شہباز گل کو9 اگست کو بنی گالا کے علاقے سے گرفتار کیا تھا اور ان پر غداری کی دفعات کے تحت تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیاتھا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker