بین الاقوامی

سعودی عرب نے ہر مشکل کی گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا،پروفیسرساجد میر

 

ریاض (آئی پی ایس)امیر جمعیت اہل حدیث سینٹر پروفیسر ساجد میر کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کی مثالی مراسم ہیں

 

یہی وجہ ہے کہ سعودی عرب نے ہر مشکل کی گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نےسعودی دارالحکومت ریاض میں مکتبہ دارالاسلام کے مدیر مولانا عبدالمالک مجاہد کی جانب سے منعقدہ تقریب میں شریک مختلف سیاسی جماعتوں کے ارکان اور کمیونٹی کے دیگر ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

 

سینٹر پروفیسر ساجد میر کامزید کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت سیلاب کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہے ملکی تاریخی میں اس سے بڑا سیلاب کبھی نہیں آیا اور سیلاب کے باعث ہزاروں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور لاکھوں افراد بے گھر ہوچکے ہیں اس لئے اوورسیز پاکستانیوں کو اپنے ہم وطنوں کے لئے دل کھول کر مدد کو یقینی بنانا چاہئیے اور جس طرح خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے پاکستان کے سیلاب زدگان کی مدد کی جا رہی ہے

 

اس پر پوری قوم سعودی قیادت اور عوام کی شکر گزار ہے مکتبہ دارالسلام کے ڈائریکٹر مولانا عبدالملک مجاہد کا کہنا تھا کہ سیلاب زدگان کی مدد کے لئے سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی بڑی متحرک ہے اور فعال کردار ادا کر رہی ہے اور سعودی عرب کی جانب سے مخصوص اکاونٹ میں عطیات جمع کروانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور ہم سعودی فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے مشکور ہیں جو سیلاب زدگان کی بھرپور مدد کر رہے ہیں تقریب سے وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے مذہبی امور پروفیسر مولانا عبدالکریم سمیت دیگر نے بھی اظہار خیال کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker