پاکستان

مریم نواز بیرون ملک اڑان بھرنے کیلئے بے تاب

 

لاہور(آئی پی ایس) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کیلئے درخواست دائر کر دی،

 

جس میں عدالت سے پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم جاری کرنے کی استدعا کی ہے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے لاہور ہائی کورٹ میں پاسپورٹ واپسی کیلئےدرخواست دائر کر دی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ 4سال سے پاسپورٹ عدالتی تحویل میں ہے،

 

ابھی تک نیب چوہدری شوگر مل کا چالان پیش نہ کر سکا۔درخواست گزار کا کہنا تھا کہ عدالت نے میرٹ پر ضمانت منظور کی، لمبےعرصے کیلئےکسی کو بنیادی حق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا۔یاد رہے

 

مسلم لیگ (ن) نائب صدر مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت کیلئے 4 بینچوں نے سماعت سے انکار کردیا تھا ، جس کے بعد مریم نواز نے عمرے کیلئے پاسپورٹ واپسی کی درخواست واپس لے لی تھی۔واضح رہے مریم نواز نے چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت کے موقع پر عدالتی حکم پر پاسپورٹ سرنڈر کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker