کھیل

اعصام الحق قریشی کایو ایس اوپن ٹینس مینز ڈبلز میں فاتحانہ آغاز

نیویارک(آئی پی ایس )پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے قزاخستان کے جوڑی دار الیگزینڈر نیڈووییسوف یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے۔انہوں نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں سیباسٹین بیز اور ان کے ہم وطن جوڑی دار ٹامس مارٹن ایچیوری پر مشتمل ارجنٹائن کی جوڑی کو شکست دی۔

 

سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے امریکا کے شہر نیویارک میں جاری ہیں۔میگا ایونٹ کے مینز ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے قزاخستان کے جوڑی دار الیگزینڈر نیڈووییسوف نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف سیباسٹین بیز اور ان کے ہم وطن جوڑی دار ٹامس مارٹن ایچیوری پر مشتمل ارجنٹائن کی جوڑی کو سٹریٹ سٹس میں ہرا کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی کا دوسرے رائونڈ میں ایل سلواڈور کے مارسیلو اریوالو گونزالیز اور ان کے ہالینڈ کے جوڑی دار جین جولین راجر سے ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker