اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پاک فضائیہ کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری

 

اسلام آباد(آئی پی ایس)پاک فضائیہ کی جانب سے نلتر ویلی، خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمیں وادی نلتر، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب  متاثرہ علاقوں میں سول انتظامیہ کی مدد کر رہی ہیں۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ائیر وائس مارشل ظفر اسلم، ائیر آفیسر کمانڈنگ سنٹرل ائیر کمانڈ کا ضلع راجن پور میں واقع پی اے ایف فلڈ ریلیف کیمپ کا معائنہ کیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاک فضائیہ کی ٹیموں نے ضرورتمند خاندانوں میں 5570 پکے ہوئے کھانے کے ڈبے اور 1260 پانی کی بوتلیں تقسیم کیں۔پاک فضائیہ کی جانب سے 2314 راشن پیکٹ تقسیم کیے گئے جن میں بنیادی اشیائے خوردونوش موجود تھیں۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق متاثرین کو مفت خوراک اور رہائش فراہم کی جا رہی ہے اورپاک فضائیہ کے فیلڈ میڈیکل کیمپوں میں 787 مریضوں کا طبی معائنہ بھی کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker