اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

انسداد دہشت گردی کی عدالت سے عمران خان کی عبوری ضمانت منظور

 

اسلام آباد(آئی پی ایس)انسداد دہشتگردی کی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

خاتون ایڈیشنل سیشن جج کو دھمکی دیے جانے پر عمران خان کے خلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے راہداری ضمانت حاصل کی تھی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی پیشی کے موقع پر فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس کےاطراف سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، کمپلیکس کے اطراف کی سڑکیں بند کردی گئی ہیں اور غیر متعلقہ افراد کو عمارت میں داخلے کی اجازت نہیں ہے۔

عمران خان کی گاڑی کوجوڈیشل کمپلیکس کےاحاطےمیں داخل ہونےکی اجازت نہیں ملی جس کے باعث چیئرمین پی ٹی آئی پیدل چل کر انسداد دہشتگردی کی عدالت پہنچے۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج راجہ جواد عمران خان کی درخواست پر سماعت کی جس میں بابراعوان نے دلائل دیے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی 3 دن کی راہداری ضمانت منظور کرنے کے بعد انہیں 25 اگست تک متعلقہ عدالت سےرجوع کرنےکی ہدایت کی تھی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ مارگلہ میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker