اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

خاتون جج کو دھمکیاں، عمران خان آج عدالت میں پیش ہونگے

 

اسلام آباد (آئی پی ایس) خاتون جج کو دھمکیاں اور توہین عدالت کیس میں چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان آج انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پیش ہوں گے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان آج انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوں گے، عمران خان مقدمہ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کرینگے۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے راہداری ریمانڈ منظور کرتے ہوئے عمران خان کو تین دن کے اندر ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا اور عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے ملنے والی حفاظتی ضمانت کا آج آخری دن ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker