
اسلام آباد(آئی پی ایس )فیڈرل ہیلتھ الائنس کا سینیٹ کی قائمہ کمیٹی سے پمز بل2022کی کثرت رائے سے منظوری پر اظہار تشکر کیا گیا ،چیئرمین فیڈرل ہیلتھ الائنس چوہدری قمر گجر نے وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا شکریہ ادا کیا کہ انکی پر خلوص محنت سے ہی پمز کی سرکاری حیثیت 2018 کی سابقہ حیثیت بحال ہوئی اور پمز ملازمین سکھ کا سانس لینگے ۔ ملازمین سے سید منظر عباس ۔ ڈاکٹر اسفندیار خان ۔نواز لالی۔ ارشد خان۔ راجہ ربنواز ۔ ریاض گجر۔ نائلہ جیسی۔ ملک طاہر اعون اور وسیم گجر نے بھی خطاب کیا چیئرمین فیڈرل ہیلتھ الائنس چوہدری قمر گجر نے پمز میں موجود ایم ٹی آئی کی باقیات کو متنبہ کیا کہ سول سرونٹس سے ذاتی عناد کی بنیاد پر ٹرانسفر پوسٹنگ انتقامی کارروائیوں سے پرہیز کریں ورنہ انکے خلاف دما دم مست قلندر ہوگا،تمام ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،پمز ملازمین نے اس موقع پر بل کی حمایت کرنے پر سلیم مانڈوی والا کا بھی شکریہ اداکیا جنہوں نے بل کی منظوری میں اہم کرداراد ا کیا، اس موقع پر تمام ملازمین میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی اختتامی تقریب سے جواہنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر اعجاز قدیر ، ڈاکٹر اقبال درانی، ڈاکٹر فیض اچکزئی ، حاجی محمد حنیف ، تنویر نوشاھی زیشان اعوان اور دوسرے مقررین نے بھی خطاب کیا۔