پاکستان

محرم الحرام کا پہلا عشرہ بخیر وعافیت گزر گیا ،ڈاکٹر قبلہ ایاز

 

اسلام آباد(آئی پی ایس)اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ محرم الحرام کا پہلا عشرہ بخیر وعافیت گزر گیا ہے جس میں تمام مکاتب فکر کے سرکردہ علمائے کرام،قومی سلامتی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کاغیر معمولی کردار ہے۔ ماہ محرم الحرام کی آمد سے قبل قومی سلامتی کے اداروں، انتظامیہ اور علمائے کرام نے عاشوراء پر امن وامان کو یقینی بنانےکے لیے جس عزم کا اظہار کیا تھا اسے حقیقت بنانے پر وہ بجا طور پر قوم کے شکریے اور خراج تحسین کےمستحق ہیں۔ ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے علماء نے محرم الحرام سے قبل اسلامی نظریاتی کونسل میں منعقدہ اجلاس میں اس عزم کااظہار کیا تھا کہ محرم الحرام میں با لخصوص اور باقی ایام میں بالعموم علمائے کرام مساجد وامام بارگاہوں میں امن وامان اور ملکی وحدت کا درس دیں گے، نفرت انگیز تقاریر کرنےاور فرقہ واریت پھیلانے والے افراد کوسٹیج فراہم نہیں کیا جائے گا۔ امید ہے کہ آئندہ بھی امن وامان قائم رکھنے کے لیے تمام ذمہ دار افراد اور ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گےجس کے نتیجے میں قومی وحدت مزید مضبوط ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker