بین الاقوامی

میانمار میں کشیدگی کے باعث اب تک 1.2 ملین افراد بے گھر ہو چکے ہیں، اقوام متحدہ

نیویارک(آئی پی ایس)اقوام متحدہ نے کہاکہ میانمار میں فوجی بغاوت کے بعد کشیدگی اور عدم تحفظ کے باعث اب تک 1.2 ملین سے زیادہ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

 

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوترش کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے کہا کہ میانمار میں گزشتہ سال فروری میں فوج کے قبضے کے بعد سے 8لاکھ 66ہزار افراد تنازعات اور عدم تحفظ جبکہ 3لاکھ 46ہزار افراد گزشتہ تنازعات سے بے گھر ہوئے، جن میں سے اکثریت کا تعلق ریاست رخائن سے ہے۔انہوں نے کہا کہ مئی 2022 سے خوراک اور ایندھن سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث میانمار کے شہریوں پر سماجی و اقتصادی دباو مزید بڑھا دیا ہے ۔

 

انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ مقامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر رواں سال 6.2 ملین افراد تک امداد پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker