
اسلام آباد(آئی پی ایس ) ڈپٹی کمشنر اسلام آبادعرفان نواز میمن کا سیٹیزن فیسیلیٹیشن سنٹر کا دورہ،ڈپٹی کمشنر نے سیٹیزن فیسیلیٹیشن سنٹر میں سہولیات کا جائزہ لیا ، عملے کو جانفشانی اور خوش اخلاقی کے ساتھ شہریوں سے برتا کی ہدایت کی۔ سیٹیزن فیسیلیٹیشن سنٹر میں ڈومیسائل سرٹیفکیٹ ، بین الااقوامی ڈرائیونگ پرمٹ، نکاح نامہ ، طلاق نامہ کی سہولیات میسر ہیں۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق ان سہولیات کے ساتھ ساتھ سکیورٹی این او سی ، اسلحہ لائسنس ، ٹرسٹ رجسٹریشن ، وقف/این جی او رجسٹریشن بھی میسر ہیں ، سیٹیزن فیسیلیٹیشن سنٹر میں ون ونڈو سسٹم کے تحت شہریوں کو ترجیح بنیادوں پر اور مقرر کردہ مخصوص وقت میں سہولیات میسر ہیں اسلام آباد کے شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ سیٹیزن فیسیلیٹیشن سنٹر میں زیادہ سے زیادہ اپنے مسائل کے حل کے لئے تشریف لائیں تاکہ ان کے مسائل حل کیئے جاسکیں۔






