اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

تحریک انصاف کی پی پی 7 راولپنڈی میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد

 

اسلام آباد(آئی پی ایس) الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی حلقہ پی پی 7 راولپنڈی میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی۔

الیکشن کمیشن نے پی پی 7 راولپنڈی میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی۔ دوبارہ گنتی کی درخواست پاکستان تحریک انصاف نے دی تھی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کے نومنتخب 19 ارکان کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔پی ٹی آئی نے پی پی 7 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی جس کے باعث اس حلقے سے کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔
پی پی سات راولپنڈی کا کیس لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے حکم پرالیکشن کمیشن میں زیرسماعت تھا جس کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا جو آج سنایا گیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کے 15، ن لیگ کے 3 اور ایک آزاد امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker