اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سیاسی استحکام انتخابات سے مشروط ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے لکھا کہ پاکستان کی معیشت کو سیاسی ایڈو نچرنے یہاں پہنچایا ہے۔
جاری کردہ ٹوئٹ میں چوہدری فواد حسین لکھتے ہیں کہ عمران خان نے ملک سنبھالا ہوا تھا اب بھی نظرثانی کریں اور سیاسی جماعتیں انتخابات کیلئے فریم ورک بنائیں۔
انہوں نےمزید کہا کہ معیشت کی بحالی صرف سیاسی استحکام سے مشروط ہے اور سیاسی استحکام انتخابات سے مشروط ہے۔





