اہم خبریںپاکستانتازہ ترینتجارت

سیاسی عدم استحکام نے روپے کو زمین بوس کردیا،ڈالرکی اونچی اڑان

 

کراچی(آئی پی ایس) ملک میں سیاسی عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال کے باعث روپےکی قدر گر گئی، ڈالر کی بلند ترین اڑان جاری ہے، انٹر بینک مارکیٹ میں مزید 3 روپے ایک پیسے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔

اضافے کے بعد انٹر بینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 225 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ اسٹاک ایکس چینج میں بھی 227 پوائنٹس کمی ہوئی ہے جس کے بعد 100 انڈیکس 40 ہزار 161 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایک ہی دن میں ڈالر کی قیمت میں 6 روپے کا تاریخ ساز اضافہ ہوا تھا۔

انٹر بینک میں ڈالر 221 روپے 99 پیسے پر بند ہوا تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 8 روپے اضافے کے ساتھ 224 روپے 50 پیسے میں ٹریڈ ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker