اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

عوام کی طاقت جمود کو بھی شکست دے سکتی ہے ،شیریں مزاری

 

اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی سینئر نائب صدر ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ عوامی طاقت جمود کو شکست دے سکتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں شیریں مزاری نے کہا کہ واضح رہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف نے متعصب الیکشن کمیشن، پوری حکومتی اور ریاستی مشینری کے باوجود جیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ان کے متنازعہ کردار کو فراموش نہیں کرنا چاہئے، اس میں سب سے اہم سبق یہ ہے کہ عوامی طاقت جب اپنی بنیاد پر کھڑی ہو تو جمود کو شکست دے سکتی ہے۔

پی ٹی آئی کی مرکزی سینئر نائب صدر شیریں مزاری نے مزید کہا کہ ہمیشہ حمایت کے لیے عوام پر بھروسہ کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ پنجاب کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے 15 نشستیں اپنے نام کرلی ہیں جب کہ مسلم لیگ (ن) کو صرف 3 سیٹوں پر کامیابی ملی اور ایک سیٹ آزاد امیدوار کے حصے میں آئی۔

پنجاب میں پی ٹی آئی اتحاد کو سادی اکثریت حاصل ہوگئی ہے اور یوں پنجاب کے وزارت اعلیٰ کی سیٹ اب تحریک انصاف کے امیدوار کی ہی ہوگی، پی ٹی آئی اتحاد نے 186 نشستیں حاصل کرلی ہیں، پنجاب میں پی ٹی آئی کی 176 اور مسلم لیک (ق) کی 10 نشستیں ہیں۔

پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے پانچ بجے تک جاری رہی، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، صوبے کے 14 اضلاع کے ضمنی انتخابات میں 175 امیدوار آمنے سامنے ہیں۔

 

 

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker