اسلام آباد(آئی پی ایس)ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 17 ہزار 150 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔
بدھ کو قومی ادارہ صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17 ہزار 150 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے 805 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
اس طرح مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 4.69 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 168 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔